رسائی کے لنکس

فلموں کا جمعہ بازار لگ گیا ،جمعہ کو تین فلمیں ریلیز ہوں گی


گذشتہ ہفتے فلاپ فلموں کا ہفتہ رہا۔ کوئی بھی فلم سنیماگھروں کےٹکٹ گھروں پر فلم دیکھنے والوں کی بھیڑ اکھٹی نہ کرسکی

اس ہفتے بالی ووڈ کی تین فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ ’ممبئی مرر‘، ’بندوق‘ اور ’انکار‘۔

ان فلموں میں سے کون سی فلم باکس آفس ریس میں باقی فلموں کو پیچھے چھوڑ جائے گی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ لیکن، کاسٹ کے لحاظ سے عوامی دلچسپی کو دیکھیں تو ارجن رامپال اور چترگندھا کی فلم ’انکار‘ ریلیز سے قبل ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔


پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی اور ناکامی پر نظر ڈالیں تو وشال بھردواج کی فلم ’مٹرو کی بجلی کا من ڈولا‘ جس سے کافی امیدیں تھیں مگر یہ امیدیں اس وقت حسرتوں میں بدل گئیں جب پورے ہفتے نمائش کے باوجود فلم نے صرف 21کروڑ روپے ہی کمائے۔لہٰذا فلم کی کامیابی کے امکانات تو سمجھیں ختم ہی ہوگئے۔

ایک اور فلم ’ٹیبل نمبر21‘ بھی پچھلے ہفتے ہی ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔ ’گلیم شیم ڈاٹ کام‘ کا کہنا ہے کہ فلم کسی بھی شہر میں قابل رش بزنس نہیں کرسکی۔ بات ڈیڑھ ڈیڑھ اور دو، دو کروڑ سے آگے نہ نکل سکی۔

دیرا دون ڈائری’، ’میری شادی کراوٴ‘ اور ’راجدھانی ایکسپریس‘ بھی گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئیں تھیں لیکن ان تینوں فلموں نے بھی کوئی اہم کارنامہ انجام نہیں دیا ۔

مجموعی طور پر جائزہ لیں تو گزشتہ ہفتہ فلاپ فلموں کا ہفتہ رہا۔ کوئی بھی فلم سنیماگھروں کے ٹکٹ گھروں پر فلم دیکھنے والوں کی بھیڑ اکھٹی نہ کرسکی۔
XS
SM
MD
LG