رسائی کے لنکس

وینا ملک کو بھارتی فلموں میں کام مل گیا، ' دال میں کچھ کالا ہے' پہلی فلم ہوگی


وینا ملک کو بھارتی فلموں میں کام مل گیا، ' دال میں کچھ کالا ہے' پہلی فلم ہوگی
وینا ملک کو بھارتی فلموں میں کام مل گیا، ' دال میں کچھ کالا ہے' پہلی فلم ہوگی

پاکستانی اداکارہ وینا ملک آخرکار بالی ووڈ فلموں کے حصول میں کامیاب ہوہی گئیں۔ انہیں نئی بھارتی فلم ’دال میں کچھ کالا ہے‘ کے لئے سائن کرلیاگیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان وارسووا ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔
وینا ملک کا نام بھارتیوں کے لئے نیا نہیں ہے ۔ وہ سلمان خان کی میزبانی میں پیش ہونے والے رئیلٹی شو ’بگ باس 4 ‘ میں اشمیت پٹیل کے ساتھ رومانوی انداز کی اداکاری کے لئے شہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ پاکستان میڈیا میں بھی اس شو کے حوالے سے خاصا شور مچا تھا۔
مبصرین کے مطابق ان کے 'بولڈ' انداز میں اداکاری کرنے کا مقصد ہی خبروں میں آنا اور فلموں میں کام کرنا تھا جو اب پوراہوگیا ہے۔ فلم ’دال میں کچھ کالا ہے‘ کے ڈائریکٹر آنند بلراج ہیں ۔ آنند، دیپک بلراج کے چھوٹے بھائی ہیں جو اس سے قبل فلم ’ہفتہ بند‘ کی ہدایات دے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG