رسائی کے لنکس

اس سال پولیو کے کُل 19 کیس سامنے آئے ہیں: گیٹس


فائل
فائل

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان و افغانستان میں کشیدہ ماحول کی بنا پر کچھ علاقوں میں بچوں تک رسائی مشکل مرحلہ ہے، جس معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے، بِل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن 3.5 ارب ڈالر کا عطیہ دے چکی ہے

’بِل اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن‘ کے بانی، بِل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور بہت جلد اِن ملکوں میں بھی اس بیماری سے نجات ممکن ہوگی۔

’وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، بِل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں اس سال اب تک پولیو کے کُل 19 کیس سامنے آئے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں کشیدہ ماحول کی بنا پر کچھ علاقوں میں بچوں تک رسائی مشکل مرحلہ ہے، جس معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے، بِل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن 3.5 ارب ڈالر کا عطیہ دے چکی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں، بِل گیٹس نے بتایا کہ غذائیت کی کمی کے باعث ہر سال ایک کروڑ 90 لاکھ بچے ہلاک ہوا کرتے تھے، جو تعداد اب کم ہو کر اب 60 لاکھ رہ گئی ہے۔ بقول اُن کے، کوشش یہ کی جارہی ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح، غریب اور ترقی پذیر ملکوں کے بچوں کی صحت میں بہتری لائی جائے، جس سلسلے میں متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

تفصیل منسلک آڈیو رپورٹ میں سنئیے:

XS
SM
MD
LG