رسائی کے لنکس

اسٹونیا میں عام انتخابات


اسٹونیا میں عام انتخابات
اسٹونیا میں عام انتخابات

اسٹونیا میں 101 رکنی پارلیمان کے نئے اراکین منتخب کرنے کے لیے اتوار کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابی نتائج رات دیر گئے سامنے آنے کی توقع ہے۔

تیرہ لاکھ آبادی والی ریاست کے ’یورو زون‘ میں شمولیت کے بعد ملک میں ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں۔

عوامی رائے عامہ کے جائزوں کی روشنی میں توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم اینڈرس انسپ (Andrus Ansip) کی سربراہی میں قائم حکمران اتحاد دوسری مرتبہ اقتدار میں آجائے گا۔

تاہم رواں ہفتے ہونے والے ایک جائزے کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسٹر انسپ کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی تیسری جماعت کو بھی اتحاد میں شامل کرنا پڑے۔

XS
SM
MD
LG