رسائی کے لنکس

تیسرا سرگرم کارکن ہلاک کر دیا گیا: اتھیوپیائی حزبِ اختلاف


تیسرا سرگرم کارکن ہلاک کر دیا گیا: اتھیوپیائی حزبِ اختلاف
تیسرا سرگرم کارکن ہلاک کر دیا گیا: اتھیوپیائی حزبِ اختلاف

ایتھیوپیا کی حزبِ اختلاف کے اہم اتحاد نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے پارٹی کے ایک سرگرم کارکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ گِرما کابے نامی کارکن کو اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ ارومیا کے علاقے میں انتخابی کتبہ آویزاں کر رہا تھا۔

مدریک نامی حزبِ مخالف اتحاد کے رہنما، نیگاسو گِدایا نے بتایا ہے کہ اتحاد سمجھتا ہے کہ ہلاکت ایک سیاسی قتل ہے لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ ذاتی جملے بازی کا نتیجہ ہے۔

رائیٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ اطلاعات برکت سائمن نے اِن دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابے حزبِ مخالف کا رُکن تک نہیں تھا۔

اتھیوپیا میں اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں ‘اِی پی آر ڈی ایف ’ اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 23مئی کے انتخابات سے پہلے اُن کے حمایتیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مہم کے آغاز سے لے کر اب تک اُس کے تین ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکمراں جماعت نے کہا ہے کہ حزبِ مخالف نے گذشتہ ہفتے اُس کے ایک امیدوار کو ہلاک اور ایک پولیس والے کو قتل کیا ہے۔

2005ء کے بعد یہ اتھیوپیا میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں، جب نتائج کے معاملے پر تنازعے کے نتیجے میں اپوزیشن کے مظاہروں اور حکومت کی کارروئیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا جِس میں تقریباً 200لوگ ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG