رسائی کے لنکس

ایتھیوپیا: ووٹنگ ختم، گنتی شروع


ہمارے معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت نہیں ملی: حزبِ اختلاف

ایتھیوپیا میں اتوار کے روز پارلیمانی الیکش کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے اور ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن سے وہاں 2005 کے متنازع الیکشن کے بعد پہلی بار انتخابات ہوئے ہیں۔

حکمران پارٹی ای پی آر ڈی ایف اتحاد نے پیش گوئی کی ہے کہ انہی شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور یوں ان کا 19 سالہ اقتدار قائم رہے گا۔

عینی شاہدوں اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لوگ بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے اور کسی فساد کی اطلاع نہیں ملی۔ کہ 90 فی صد لوگ پہنچے۔ الیکشن بورڈ نے کہا ہےکہ ابتدائی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان پیر کو کر دیا جائے گا۔

تاہم سب سے اہم حزبِ مخالف اتحاد نے کہا کہ ملک بھر میں ان کے معائنہ کاروں کو پولنگ سٹیشنوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔سرکاری حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

تند و تیز انتخابی مہم کے دوران حزبِ مخالف نے حکومت پر ووٹروں کو ہراساں اور خوفزدہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر کم سے کم دو افراد کی ہلاکت کا الزام بھی لگایا ہے۔

XS
SM
MD
LG