رسائی کے لنکس

ایتھوپیا: سویڈن کے صحافیوں کو 11 سال قید


ایتھوپیا: سویڈن کے صحافیوں کو 11 سال قید
ایتھوپیا: سویڈن کے صحافیوں کو 11 سال قید

ایتھوپیا کی ایک عدالت نے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخلے اور دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں سویڈن کے دو صحافیوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ دارالحکومت عدیس ابابا میں منگل کے روز سنایا۔ صحافی مارٹن سکیبائے اور فوٹو جرنلسٹ جان پرسن کو ایک ہفتہ قبل مجرم قرار دیا گیا تھا کہ اور ان پر لگائے گئے الزامات کے تناظر میں انھیں 18 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی۔

گزشتہ ہفتے ایک جج کا کہنا تھا کہ یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ صحافی باغی اوگادن نیشنل لبریشن فرنٹ کے ساتھ جب جولائی میں ملک میں داخل ہوئے تو یہ خبروں کی تلاش میں آئے تھے۔

او این ایل ایف کو ایتھوپیا نے ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔

صحافیوں نے یہ قبول کیا ہے کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے لیکن سویڈن کی حکومت اور حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد قانونی طریقے سے اپنا کام کررہے تھے۔

ایتھوپیا صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو صومالیہ کی سرحد سے ملحق اوگادن علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا۔

اوگادن نیشنل لبریشن فرنٹ ایتھوپیا میں خطے کی آزادی کے لیے 1984ء سے لڑائی لڑ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG