رسائی کے لنکس

ایتھیوپیا ئی جیٹ طیارے کا دوسرا بلیک باکس برآمد


لبنان کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ لبنانی ساحلِ سمندر پر حادثے کا شکار ہونے والے ایتھیوپیائی ایئرلائن کے طیارے کا دوسرا بلیک باکس مل گیا ہے۔

وزیرِ مواصلات غازی آریدی کے مطابق کاک پِٹ وائس ریکارڈر بدھ کے روز برآمد ہوا جِسے تجزیے کے لیے پیرس بھیجا جائے گا۔

لبنان کے عہدے داروں نے اتوار کے دِن پہلا ڈیٹا ریکارڈر ڈھونڈ نکالا تھا جسے فرانس بھجوا دیا گیا ہے۔

بدھ ہی کے روز ایتھیوپیائی ایئر لائن نے بتایا کہ حادثے میں تخریب کاری کے عنصر کوخارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیونکہ ابھی تک بہت سا راملبہ تجزیے کے لیے برآمد نہیں ہوپایا، اور چونکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اِس لیے کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

بوئنگ 737طیارہ سخت طوفانی بادوباراں کے موسم میں25جنوری کو بیروت سے اُڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعدگِر کر تباہ ہوا۔


طیارے میں سب کے سب 90مسافر ہلاک ہوئے۔


جہاز نے پرواز کرتے کے ساتھ ہی اچانک سمت تبدیل کی اور عہدے داروں کے مطابق پائلٹ نے درست سمت اُڑان بھرنے کی تمام ہدایات پر کان نہیں دھرا۔

مسافر طیارہ ایتھیوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جا رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG