رسائی کے لنکس

یورپی یونین کا افغان ایئر لائنز پر پابندی لگانے پر غور


یورپی یونین کا افغان ایئر لائنز پر پابندی لگانے پر غور
یورپی یونین کا افغان ایئر لائنز پر پابندی لگانے پر غور

یورپی یونین کے عہدے داروں نے کہاہےکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یورپی یونین، تمام افغان ایئر لائنز پر یورپی فضاؤں سے گذرنے پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔

عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ہوابازی کے ماہرین، ممکنہ بندش کے سلسلے میں اگلے منگل کو اس مسئلے پر گفتگو کریں گے ۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ افغانستان میں فضائی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے قوانین موجود نہیں ہیں ، جن میں جانچ پڑتال اور تصدیق جیسے مراحل شامل ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے کسی پابندی کی صورت میں پرائیویٹ ملکیتی فضائی کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں کام ائیر اور صافی ایئر لائنز شامل ہیں ۔ سرکاری فضائی کمپنی ایریانا افغان ایئر لائنز پہلے ہی یورپی یونین کی بلیک لسٹ پر ہے۔

امریکہ پہلے ہی افغان طیاروں کے ملک میں اترنے پر پابندی لگا چکاہے۔

XS
SM
MD
LG