رسائی کے لنکس

امن کا نوبیل انعام یورپی یونین کو مل گیا


یورپی یونین کے صدر پھول وصول کرتے ہوئے
یورپی یونین کے صدر پھول وصول کرتے ہوئے

ناروے کے پبلک میڈیا این آر کے ایک نشریے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو امن کا نوبیل انعام دیے جانے کا فیصلہ پانچ رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا۔

یورپی یونین کو امن کے نوبیل انعام برائے 2012 کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

اوسلو میں قائم سویڈن نوبیل کمیٹی کی جانب سے اس عالمی اعزاز کا اعلان جمعے کے روز ایک تقریب میں کیا گیا۔

نوبیل کمیٹی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے اہم ارکان نےگذشتہ چھ عشروں کے دوران یورپ میں امن کے فروع، مفاہمت پر مبنی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

کمیٹی کا کہناتھا کہ اگرچہ یورپی یونین کو حالیہ عرصے میں شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور اسے معاشرتی بے چینی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ، لیکن اس کی خواہش ہے کہ یورپی یونین اس خطے کو جنگ سے امن کے براعظم کی جانب منتقلی کے عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھے۔

یورپیئن کونسل کے صدر ہوزے مینوئل بیراسو نے نوبیل ایوارڈ کو ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان یورپی یونین کے اس منفرد پراجیکٹ کی اہمیت کا اعتراف ہے جس کا مقصد اس خطے کے عوام اوردنیا بھر کی بھلائی ہے۔

ناروے کے پبلک میڈیا این آر کے ایک نشریے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو امن کا نوبیل انعام دیے جانے کا فیصلہ پانچ رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا۔

معاشیات کے شعبے کے نوبیل پرائز کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جارہاہے۔

عالمی اعزاز جیتنے والوں کو یہ ایوارڈ 10 دسمبر کو اسکاٹ ہوم اور اوسلو میں ہونے والی خصوصی تقریبات میں دیے جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG