رسائی کے لنکس

یورپی یونین کا بجٹ اجلاس بے نتیجہ رہا

  • واشنگٹن

یورپی یونین کا اجلاس(فائل)

یورپی یونین کا اجلاس(فائل)

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایک ایسے مالیاتی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا جسے اگلے سال کے شروع میں نافذ کیا جاسکے

برسلز میں یورپی یونین کی دو روزہ سربراہی کانفرنس کے اختتام پر،جس میں ارکان کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکاتھا، یونین کے صدر ہرمن وین رومپوی نے کہا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں یورپی یونین کے بجٹ پر معاہدہ ہونے کا امکان موجود ہے۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایک ایسے مالیاتی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا جسے اگلے سال کے شروع میں نافذ کیا جاسکے۔ وین رومپوی نے ارکان کے درمیان تقسیم سے صرف نظر کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تعمیری اور مفید گفتگو ہوئی ۔

کانفرنس کا ایک اور اہم مقصد یورپی یونین کو درپیش اقتصادی بحران کے مقابلےکی راہیں تلاش کرناتھا ، لیکن امیر ممالک اور بڑے پیمانے پر مالیاتی امداد حاصل کرنے کے خواہش مند ملکوں کے درمیان شدید تناؤ اور کشیدگی کی صورت حال قائم رہی۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے، جو اخراجات پر پابندیوں کے حامی ہیں، کہا کہ سفارت کاروں کو اپنے ایسے اخراجات گھٹا دینے چاہیں جو ان کی استطاعت سے زیادہ ہیں۔

یورپی یونین کا 2007 سے2013 تک کا بجٹ ایک اعشاریہ28 ٹریلین ڈالر ہے جب کہ اس سے اگلا بجٹ 2020 تک کے عرصے کے لیے ہوگا۔
XS
SM
MD
LG