رسائی کے لنکس

یورپی رہنماؤں کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی سے متعلق اجلاس


ڈونٹسک کی نام نہاد جمہوریہ کے باغی سربراہ ایڈورڈ باسیورن نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کوبتایا کہ ہتھیاروں کی واپسی کا عمل منگل کو شروع ہو گا۔

یوکرین، روس، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ مشرقی یوکرین میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق منگل کو بات چیت کر رہے ہیں۔

اس معاہدے سے لڑائی میں کمی تو ہوئی ہے تاہم یہ کیئف اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اس عارضی جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی یورپ کی سلامتی اور تعاون کی تنظیم 'اوایس سی ای' کے مطابق یہ (عارضی جنگ بندی معاہدہ) اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں میں لڑائی روکنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

معاہدے کے تحت عارضی جنگ بندی کا آغاز 15 فروری سے ہونا تھا۔

پیر کو 'او ایس سی ای 'کے عہدیداروں نے اہم اسٹریٹیجک شہر ماریوپول اور ڈیبالٹسیو کے اندر اور ان کی اردگرد عارضی جنگی بندی کی مسلسل خلاف وزریوں کی اطلاع دی ہے۔ ڈیبالٹسیو وہ قصبہ ہے جس پر گزشہ ہفتہ باغیوں نے قبضہ کیا تھا۔

تاہم او ایس سی ای کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں عمومی طور اس علاقے میں" شدید" فوجی کارروائیوں میں "زیادہ تر کمی" واقع ہوئی ہے اور عارضی جنگی بندی کے دوران دوسرے محاذوں میں مزید لڑائیاں نہیں دیکھی گئی ہیں۔

کیئف روس اور علیحدگی پسندوں پر عارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتا ہے جو یوکرین، روس، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کی کوششوں سے عمل میں آیا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل سے امن دستے مشرقی یوکرین میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے روس نواز باغیوں پر مشرق میں دوسرے علاقوں میں جاری حملوں کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل پیر کو یوکرین کی فوج نے کہا کہ وہ اگلوں مورچو ں سے معاہدے کے مطابق ہتھیاروں کو واپس نہیں لائے گی کیونکہ اس کے بقول باغی اب بھی روسی سرحد کے قریب کچھ اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جبکہ ڈونٹسک کی نام نہاد جمہوریہ کے باغی سربراہ ایڈورڈ باسیورن نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کوبتایا کہ ہتھیاروں کی واپسی کا عمل منگل کو شروع ہو گا۔

روس نے تواتر کے ساتھ باغیوں کو براہ راست امداد فراہم کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ساتھ لڑائی میں نظر آنے والے روسی فوجی یہ کام بطور رضا کار کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG