رسائی کے لنکس

لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو وائرس کا خطرہ


King Philippe of Belgium and Queen Mathilde salute the crowd from the balcony of the Royal Palace in Brussels, July 21, 2013. Belgium is celebrating its National Day, which also marks the abdication of King Albert II and the investiture of his eldest son Philippe.
King Philippe of Belgium and Queen Mathilde salute the crowd from the balcony of the Royal Palace in Brussels, July 21, 2013. Belgium is celebrating its National Day, which also marks the abdication of King Albert II and the investiture of his eldest son Philippe.

فیس بک اور گوگل کے ویب سائٹس نے انٹرنیٹ سےاستفادہ کرنے والے اُن افراد کو انتباہ کیا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے کمپیوٹر وائرس زدہ ہیں۔ اُنھیں یہ اطلاع بھی فراہم کی جارہی ہے کہ کس طرح سے اِس مسئلے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے

پیر کے روز دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو ایک غیرمتوقع پریشانی لاحق ہو سکتی ہےاگر فوری طور پراُنھوں نے اپنے کمپیوٹرزمیں خفیہ طور پر موجود اُس نقصان دہ وائرس سے نجات حاصل نہیں کرلی جو ایک برس قبل اُن کے کمپیوٹر پر حملہ آور ہوا تھا۔

یہ وائرس مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر ہیکرز کی کارستانی ہے اور اس وائرس کےباعث انٹرنیٹ تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔

فیس بک اور گوگل کے ویب سائٹس نے انٹرنیٹ سےاستفادہ کرنے والے اُن افراد کو انتباہ کیا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے کمپیوٹر وائرس زدہ ہیں۔ اُنھیں یہ اطلاع بھی فراہم کی جارہی ہے کہ کس طرح سے اِس مسئلے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔

ہیکرز نے جو طریقہ استعمال کیا تھا وہ ایک آن لائن اشتہار کا فریب تھا جس کے ذریعے اُنھوں نے گذشتہ سال تقریباً 60لاکھ کمپیوٹروں تک کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس رسائی کے ذریعے اُنھوں نے صارفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کرلیں اور انہیں دھوکہ دہی سے وابستہ ویب سائٹس کے حوالے کیا۔

امریکہ کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نےکمپیوٹر کے ایسے فریبی گروہ کو بے نقاب کیا اور عارضی طور پر دو انٹرنیٹ سیورز قائم کیے تاکہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے محفوظ طور پر آن لائن رہ سکیں۔

لیکن، یہ عارضی انتظام پیرکو بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 0401بجےبند کردیا جائے گا۔
فیس بک ، گوگل اور کچھ کمپیوٹر سکیورٹی کے عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ ایف بی آئی یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں آیا آپ کا کمپیوٹر وائرس زدہ ہو چکا ہے اور اسے کس طرح اس

وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ ہے:

www.dcwg.org
XS
SM
MD
LG