رسائی کے لنکس

روس پر سے پابندیاں اٹھانے کا کوئی جواز نہیں: یورپی یونین


لیتھوانیا سمیت یورپی ممالک کے دیگر کئی ممالک اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ روس کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کوششوں سے روس کے صدر کو غلط پیغام جائے گا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ بظاہر روس پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا کوئی معقول جواز موجود نہیں ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یہ بیان یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف کی جانب سے یورپی یونین اور رُوس کے درمیان مصالحت کی کوششوں کے بعد ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقی یوکرین میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف فیڈیرا موغیرینی نے ایک خفیہ مراسلے میں یورپی یونین کے ممبر ممالک کو صلاح دی تھی کہ اگر رُوس یوکرین میں جاری تنازعے کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری کرتا ہے تو یورپی یونین رُوس کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات کی بحالی کے لیے کام کر سکتی ہے۔

لیتھوانیا کے وزیر ِخارجہ لینس لینکیویشس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ، ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ بلکہ اب یہ رُوس کے سوچنے کی بات ہے کہ وہ تعلقات کو کیسے بحال کرے؟‘

لیتھوانیا سمیت یورپی ممالک کے دیگر کئی ممالک اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ روس کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کوششوں سے روس کے صدر کو غلط پیغام جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں روس کی مبینہ مداخلت اور شورش پھیلانے کے بعد یورپی یونین کے 28 ممالک اور امریکہ کی جانب سے روس پر کڑی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

لیتھوینیا کے وزیر ِخارجہ کا کہنا تھا کہ روس پر سے پابندیاں اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG