رسائی کے لنکس

تارکین وطن کے معاملے پر یورپی یونین ترکی سے معاہدہ کرے گی


یورپی یونین کے منصوبے کے مطابق ترکی انسانی اسمگلروں کے مسئلے سے نمٹنے اور تقریباً دس لاکھ پناہ گزینوں کو یورپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اقدام کرے گا۔

یورپی یونین کے ملکوں نے ترکی کے ساتھ ایک منصوبے کی منظور دی ہے جس سے انھیں امید ہے کہ تارکین وطن کی یورپ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آمد کے سلسلے کو سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس بارے میں جب جمعرات کو برسلز میں یورپی یونین کے رہنما اس منصوبے پر مشاورت کر رہے تھے تو اس وقت بھی بلغاریہ اور ترکی کی سرحد پر محفاظوں کے ساتھ تارکین وطن کی جھڑپ میں ایک افغان تارک وطن ہلاک ہو گیا۔

رواں سال سمندری راستے سے تقریباً چھ لاکھ تارکین وطن یورپ پہنچے ہیں جن میں اکثریت ترکی سے یونان میں داخل ہوئی جہاں سے وہ دیگر یورپی ملکوں کو جانے کی خواہشمند ہے۔

یورپی یونین کے منصوبے کے مطابق ترکی انسانی اسمگلروں کے مسئلے سے نمٹنے اور تقریباً دس لاکھ پناہ گزینوں کو یورپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اقدام کرے گا۔

اس کے بدلے میں یورپی یونین ترک شہریوں کو یورپی ملکوں کا سفر کرنے کے لیے ویزوں کا جلد اجرا کرے گی اور ترکی کی یونین میں شمولیت کے لیے بات چیت شروع کی جائے گی۔

ترکی نے نئی امداد کے طور پر تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا بھی مطالبہ کیا ہے لیکن یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بات چیت کی جانی چاہیے۔

XS
SM
MD
LG