رسائی کے لنکس

بیس سال بعد یورپ سے بغداد کے لیے تجارتی پرواز


بیس سال بعد یورپ سے بغداد کے لیے تجارتی پرواز
بیس سال بعد یورپ سے بغداد کے لیے تجارتی پرواز

حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً بیس سال کے وقفے کے بعد مغربی یورپ سے تجارتی بنیادوں پر چلائی جانے والی کوئی پرواز عراق پہنچی ہے۔

فرانس کی Aigle Azur نامی ایئر لائن کے طیارے نے ہفتے کی شب پیرس کے Charles De Gaulle ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور اتوار کی علی الصباح بغداد کے ہوائی اڈے پر اترا۔

حکام کے مطابق یہ پرواز خاصی حد تک رسمی تھی اور طیارے میں سوار مسافروں میں اکثریت فرانسیسی سفارت کار وں اور کاروباری شخصیات کی تھی۔ پیرس اور بغداد کے درمیان باقاعدہ پروازوں کا آغاز آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

Aigle Azur شہری ہوابازی کی ان متعدد کمپنیوں میں سے ایک ہے جو بغداد تک پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے چلنے والی ’اتحاد‘ اور ا’الامارات‘ ایئرلائنز نے بھی رواں سال بغداد کے لیے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG