رسائی کے لنکس

یونان: ہر پانچ میں سے دو نوجوان بے روزگار


یونان: ہر پانچ میں سے دو نوجوان بے روزگار
یونان: ہر پانچ میں سے دو نوجوان بے روزگار

یونان میں بے روزگاری اپنی ریکارڈ سطح کے انتہائی قریب پہنچ گئی ہے اور کارکن حکومت کے اس تازہ ترین منصوبے کے خلاف دو روزہ ہڑتال پرجانے کی تیاری کررہے ہیں جس کے تحت تنخواہوں میں کمی اور سویلین شعبے میں 30 ہزار ملازمتیں ختم کی جارہی ہیں۔

منگل کے روز یونان کے کہا کہ جولائی میں بے روزگاری کی سطح ساڑھے 16 فی صد کی بلند سطح پر تھی جو مئی کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔

بے روزگاری کا سب سے زیادہ نشانہ نوجوان کارکن بنے ہیں اورہر پانچ میں سے دو سے زیادہ نوجوانوں کے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔

حکومت کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بدھ اور جمعرات کی عام ہڑتال کی اپیل کے باعث روزمرہ کے کام کاج رکے ہوئے ہیں۔یونان کے بحری جہاز بندرگاہوں میں کھڑے ہیں اور ایتھز کی سڑکوں پر کوڑے کرکٹ کی بوپھیلی ہوئی ہے، جب کہ ریلوے مزور ، صحافی اور دوسرے کارکنوں نے اپنے کام سے ہاتھ کھینچ رکھا ہے۔

وزیر اعظم جارج پاپاندریو نے پارلیمنٹ سے مجوزہ منصوبے کی منظوری کی درخواست کی ہے تاکہ ملک کو نادہندگی سے بچانے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے یونان کو پچھلے سال کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت قرض کی 15 ارب 90 ڈالر کی نئی قسط جاری کروائی جاسکے۔

وزیر اعظم کا کہناہے کہ ہر شخص کو لازمی طورپر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG