رسائی کے لنکس

ایک اورمشہور یورپی جاز آرکیسٹرا فنڈز کی کمی کی نذر ہوگیا


ویانا آرٹ آرکیسٹرا
ویانا آرٹ آرکیسٹرا

یورپ کی مشہور جاز موسیقاروں کی نمایاں ٹولی جو ‘دِی ویانا آرٹ آرکیسٹرا’ کے نام سے جانی جاتی تھی، 33برس تک اپنےجوہر دکھانے کے بعد فنڈز کی کمی کے باعث ختم ہوگئی ہے۔

آسٹریا کے اخبار ‘دُر اسٹینڈرڈ‘ نے بینڈ کے لیڈر اور بانی میتھیوز رئیگ کے حوالے سےخبر دی ہے کہ آسٹریا، سوٹزرلینڈ اور جرمنی جیسے جاز کے گرویدہ ممالک میں شائقین کی کمی گروپ کے بکھر جانے کا اصل سبب ہے۔

آرکیسٹرا کی اپنی ویب سائٹ پریہ اطلاع دیتے ہوئے، رئیگ نے بھی یہی کہا کہ اٹلی، اسپین اور فرانس جیسے ممالک میں گروپ کو دستیاب رقوم کی دائمی کمی کا سامناتھا اور مالیاتی بحران کے باعث اُنھیں یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

‘ دِی ویانا آرٹ آرکیسٹرا’ نے1977ءسے دنیا بھر میں محافلِ موسیقی پیش کرنا شروع کیں جو زیادہ ترجاز کےبین الاقوامی میلوں کے مواقع پر منعقد ہوا کرتی تھیں۔ یہ، جاز میوزک کا بڑا بینڈ ہوا کرتا تھا، جو اِس طرز کی موسیقی میں نئی جہت اور طرح کی پہچان تھا۔

ویب سائٹ پر دی گئی آرکیسٹرا کی تاریخ بتاتی ہے کہ 2000ء میں گروپ نے 30کنسرٹس میں شرکت کی، جب کہ اِس سال صرف چار محافلِ موسیقی میں شریک ہو سکا۔

بینڈنے آخری بار نو جولائی کو آسٹریا میں اپنا شو پیش کیا۔

XS
SM
MD
LG