رسائی کے لنکس

یورپی یونین ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیاں لگا سکتی ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ


یورپی یونین ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیاں لگا سکتی ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ
یورپی یونین ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیاں لگا سکتی ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سےایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے میں ناکامی کی صورت میں یورپی حکومتیں اُس کے خلاف خود یک طرفہ پابندیاں لگادیں گی۔

برناڈ کنشر نےفن لینڈ میں اتوار کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ سب سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے قرارداد کی منظوری کے لیے کوشش کی جانی چاہیے۔

لیکن اُنھوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوسکا تو فرانس ایران کے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں اور مخصوص لوگوں کی سفری دستاویزات پر پابندیاں لگاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کشنر ، شمالی فن لینڈ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔

ہفتے کے روز ، اُن کے فن لینڈ کے ہم منصب الیکزینڈر سٹب نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے اندر ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے کافی اتفاقِ رائے موجود ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مغربی ممالک کے ارکان ایران کے خلاف پابندیوں کے چوتھے مرحلے کی حمایت کررہے ہیں لیکن ویٹو کا اختیار رکھنے والا ملک چین اس سلسلے میں مزید سفارت کاری پر روز دے رہاہے۔

XS
SM
MD
LG