رسائی کے لنکس

حمص سے باغیوں کے اںخلا کا سلسلہ بحال


ال وایر میں موجود باغی جنگجو (فائل فوٹو)
ال وایر میں موجود باغی جنگجو (فائل فوٹو)

انخلا کے اس عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی حکومت اس پورے شہر کا کئی سالوں کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔

شام کے شہر حمص سے باغیوں کا ایک گروہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ چھوڑ کر جا رہا ہے۔

یہ حزب مخالف کے زیر قبضہ شام میں آخری علاقہ ہے جہاں سے سرکاری ٹی وی کے مطابق روس کی مدد سے دمشق حکومت اور حزب مخالف کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت انخلا ہو رہا ہے۔

پیر کو سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ال وایر کے علاقے سے جانے والا یہ اب تک کا دوسرا باغی گروپ ہے جس میں 125 جنگجوؤں سمیت 466 افراد شامل ہیں۔

حزب مخالف کے جنگجوؤں کو کئی سال تک حکومت نواز فورسز کے ہاتھوں یہاں بمباری اور محاصرے کا سامنا رہا۔

ایک معاہدے کے تحت انھیں شمالی شام کے لیے محفوظ راستہ دینے جانے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد سے یہاں سے باغیوں کا انخلا شروع ہوا۔

انخلا کے اس عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی حکومت اس پورے شہر کا کئی سالوں کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔

حزب مخالف کے بعض کارکنوں کی طرف سے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس سے ال وایر کے 2500 جنگجوؤں سمیت تقریباً 12 ہزار رہائشی بے گھر ہو جائیں گے۔

رواں ماہ کے اوائل میں شروع ہونے والے انخلا کا یہ عمل گزشتہ ہفتے اس بنا پر تعطل کا شکار ہو گیا تھا کہ شمالی صوبے حما میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG