رسائی کے لنکس

جہاز کے پہیئے میں سفر، خوش نصیب لڑکا معجزتاً بچ گیا


عہدیداروں کے مطابق نوجوان لڑکا بہت خوش قسمت تھا کہ جہاز کے پہیئے میں ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہوائی پہنچ گیا۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کا ایک سولہ سالہ نوجوان جہاز کے پہیئے میں سوار ہو کر پانچ گھنٹے میں ہوائی پہنچ گیا۔

عہدیداروں کے مطابق نوجوان لڑکا بہت خوش قسمت تھا کہ جہاز کے پہیئے میں ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہوائی پہنچ گیا۔

ایف بی آئی کے ایک ترجمان کے مطابق لڑکے کا تعلق کیلی فورنیا کے شہر سین ہوز سے ہے جو اتوار کی صبح اپنے گھر سے بھاگ کر ائیر پورٹ کا جنگلا چڑھنے میں کامیاب ہوا۔ بعد میں وہ ہوائی جانے والی فلائیٹ کے پہیئے میں سوار ہو گیا۔

ہوائی ائیر پورٹ کے ترجمان مارون مونز کے مطابق، ’نوجوان لڑکا کچھ بتانے سے یا معلومات دینے سے گریز برت رہا تھا۔ تب سیکورٹی کو بلایا گیا اور نوجوان سے سوالات پوچھے گئے‘۔

ایف بی آئی کے مطابق لڑکا دوران ِپرواز زیادہ تر وقت بے ہوشی کی کیفیت کا شکار رہا مگر 11,500 فٹ کی بلندی پر شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود معجزتاً زندہ رہا۔
XS
SM
MD
LG