رسائی کے لنکس

ایکسپو 2013ء: متعدد ممالک سے تجارتی معاہدے


اس بین الاقوامی نمائش کے ذریعے پاکستانی کمہنیوں کو بیرون ملک تاجروں کی جانب سے کئی کروڑ ڈالر کے برآمدی آرڈر ملے ہیں: تجارتی کاروبار سے متعلق ذرائع

ملکی برآمدات کو فروغ دینے اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا میں پیش کرنے کیلئے، پاکستان کے صنعتی مرکز کراچی میں ’ایکسپو پاکستان 2013ء‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملکی تاجروں کے علاوہ بیرون ممالک کے کئی تاجروں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والے ملکوں میں جاپان، چین، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش، سعودی عرب، ملائیشیا جنوبی کوریا، برازیل، فلپین، ہانک کانگ اور مصر شامل تھے، جِن کے علاوہ اُن سے وابستہ دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا۔


’ٹریڈ ڈیولپمنٹ آف پاکستان‘ کے مطابق، اس بین الاقوامی نمائش کے ذریعے پاکستانی کمہنیوں کو بیرون ملک تاجروں کی جانب سے کئی کروڑ ڈالر کے برآمدی آرڈر ملے ہیں، جس کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور پاکستانی فرنیچر کمپنیوں کے مابین ایک کروڑ ڈالر کے معاہدے، جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت پھلوں کی ایکسپورٹ کمپنیوں سے بھی معاہدے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش کی جانب سے بھی لاکھوں ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں۔

اِس کے علاوہ، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کے پھل برآمد کرنے والی کمپنیوں سے بھی کئی معاہدے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، بھارت، ترکی، امریکہ اور آذربائیجان سے بھی کئی شعبوں میں معاہدے ہوئے۔

’ایکسپو پاکستان 2013 ء‘ کی تجارتی نمائش میں شریک پاکستانی تاجروں نے ٹیکسٹائل، جیم اینڈ جیولری، پھل اور سبزیوں کے ایکسپورٹرز، گارمنٹس، ہوزری، فرنیچر، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا کے اسٹالز لگائےگئے، جبکہ پاکستانی ٹرک اور ٹائر، پاکستانی کمپنیز کے رکشے بھی نمائش میں رکھے گئے، جسے بیرون ممالک کے تاجروں نے خوب سراہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمائش کے ذریعے، پاکستان اور بیرون ملک تاجروں کے مابین معاہدوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا، جبکہ پاکستان کا نام بھی دنیا میں مثبت انداز میں پیش ہوگا۔
XS
SM
MD
LG