رسائی کے لنکس

ایکسپو پاکستان 2012 ءختم ، غیر ملکی سرمایہ کاری معاہدے


ایکسپو 2012
ایکسپو 2012

100 سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، جس میں ہانک کانگ، جاپان ، روس، بحرین، مصر سعودی عرب افغانستان، جنوبی افریقہ، نائیجریا اور بھارت شامل ہیں

چاررو زہ ساتویں ایکسپو پاکستان نمائش سات اکتوبر کو ختم ہوگئی جس کا مقصد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف مبذول کرانا تھا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایکسپو پاکستان نمائش سنہ2012 سےبرآمدی سرمایہ کاری کے14 معاہدے طے پا گئے ہیں، جن سے 700 ملین ڈالرز سے زائد برآمدی آڈرز ملنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ایکسپو پاکستان میں 67 ممالک کے 710 سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جبکہ 100 سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، جس میں ہانک کانگ، جاپان ، روس، بحرین، مصر سعودی عرب افغانستان، جنوبی افریقہ، نائیجریا اور بھارت شامل ہیں۔

اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے مختلف برانڈ کی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 310 اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں آٹو موبائل، گارمنٹ، الیکٹرانک، ٹیکسٹائل ،انجینئرنگ ،لائیواسٹاک، فشریز اور دیگر شعبوں کے اسٹال شامل تھے۔

ایکسپو پاکستان سنہ 2012 نمائش کے دوران پاکستانی ایکسپورٹزز اور غیر ملکی خریدار اور سرمایہ داروں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آ ف کامرس کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ دو طرفہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

پاکستان کی تاجر برادری نے نمائش کو معاشی ترقی کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایکسپو پاکستان 2012 ءنمائش کو سراہا گیا۔
XS
SM
MD
LG