رسائی کے لنکس

کراچی: ایکسپریس نیوز کی وین پر فائرنگ، 3 ملازمین ہلاک


فائل
فائل

فائرنگ کے نتیجے میں ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص، ڈرائیور خالد اور گارڈ اشرف ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“ کی وین پرجمعہ کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بورڈ آفس واقع نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا۔ تینوں افراد ادارے کے کارکن تھے اور بطور ٹیکنیشن، ڈرائیور اور گارڈ ڈیوٹی پر مامور تھے۔

واقعے میں ملوث ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے آناً فاناً فائرنگ کی اور آسانی سے جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کارکنوں کو قریبی اسپتال پہچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عباسی شہید اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو بیک وقت کئی کئی گولیاں لگیں جس کے سبب خون زیادہ بہہ گیا جو بلاخر جان لیوا ثابت ہوا۔

سنیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے پر سائلنسر لگائے ہوئے تھے ۔

ایکسپریس نیوز پر جمعہ کو ہونے والا یہ پہلا حملہ نہیں تھا بلکہ اس سے قبل بھی ڈیفنس ویو میں واقعے اس کے دفتر پر دو مرتبہ فائرنگ اور کریکر حملے ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG