رسائی کے لنکس

فیس بک کے شیئرز میں 11 فی صد کمی


اسٹاک مارکیٹ میں سماجی رابطوں کی معروف انٹرنیٹ ویب سائٹ ’ فیس بک ‘کے شیئرز کی فروخت کے دوسرے دن اس کی قیمت میں کمی کارجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیسدیک ایکس چینج میں پیر کے روز کاروبار شروع ہونے کے پہلے گھنٹے کے سودوں میں فیس بک کے شیئرز کی قمیت میں 11 فی صدسے زیادہ کمی ہوئی اور وہ 34 ڈالر تک پہنچ گئی۔

فیس بک نے جمعے کو اپنے حصص کی فروخت کے افتتاح کے موقع پر اپنے شیئر کی قیمت 38 ڈالر مقرر کی تھی۔اور دن کے اختتام پر اس کی قیمت میں 23 سینٹ کا اضافہ ہواتھا۔

دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زیادہ ہے اور اسےسماجی رابطوں کی ایک جانی پہچانی اور معروف ویب سائٹ کامقام حاصل ہے۔ لیکن کئی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ ان کے خیال میں جب کہ اشتہارات کی آمدنی گر رہی ہے، کمپنی کی قیمت کا زیادہ تخمیہ لگایا گیا ہے۔

نیس ڈیک ایکس چینج نے اتوار کے روز کہاتھا کہ جمعے کو تکنیکی خرابیوں کے باعث حصص کے کاروبار کے آغاز میں کچھ خرابیاں پیدا ہوئی تھیں جس کی وجہ سے کئی بڑے اور چھوٹے سرمایہ کار اپنا کاروبار درست طورپر نہیں کرپائے تھے۔

کئی بڑے سرمایہ کاروں کا کہناہے کہ تکنیکی خرابیوں کے نتیجے میں انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑاتھا۔

XS
SM
MD
LG