رسائی کے لنکس

عید پر بینکوں سے جعلی نوٹ جاری کئے جانے کا انکشاف


مبینہ طور پر یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والاکی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا کا بھی کہنا یہی ہے کہ ایک بینک نے عید پر جعلی کرنسی نوٹ جاری کیے ۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ملکی بینکوں کی جانب سے جعلی کرنسی نوٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مبینہ طور پر یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی جانب سے کیا گیا ہے، جبکہ سینیٹر کامل علی آغا کا بھی کہنا یہی ہے کہ ایک بینک نے عید پر جعلی کرنسی نوٹ جاری کیے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں اپنی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ عید قربان پر ملک بھر میں جعلی کرنسی نوٹ استعمال ہوئے۔ یہ نوٹ بینکوں نے صارفین کو جاری کیے تھے۔

تاہم، پاکستان میں نوٹ چھاپنے کے ذمے دار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بینکس کسی بھی کرنسی نوٹ کی جانچ پڑتال کیے بغیر جاری نہیں کرتے۔

کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ 2017ء تک کرنسی نوٹوں کے اصل یا جعلی ہونے کے لیے ہر برانچ میں مشینیں لگائی جائیں۔

XS
SM
MD
LG