رسائی کے لنکس

نیا خلائی ’فالکن ہیوی‘ راکٹ


نیا خلائی ’فالکن ہیوی‘ راکٹ
نیا خلائی ’فالکن ہیوی‘ راکٹ

امریکہ کی ایک خلائی کمپنی نے کہا ہے کہ اِس سال کے آخر تک ایک نیا راکٹ خلا میں تجارتی پرواز کے لیے تیار ہوگا۔ یہ کمپنی ہے ’ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز‘ یا ’اسپیس ایکس‘ اور اِس نئے راکٹ کا نام ہے ’فالکن ہیوی‘۔ راکٹ ہے ،تو ہیوی تو ہوگا اور فضا میں جائے گا تو فیلکن بھی ہونا چاہیئے۔

لیکن، اِس کی ایک خاصیت کمپنی نے یہ بتائی ہے کہ یہ فیلکن ہیوی راکٹ 53میٹرک ٹن وزنی مواصلاتی سیارچے یا خلائی جہاز زمین سے مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت ناسا کی خلائی شٹل کی صلاحیت سے دوگنی ہے۔

ایلن مسک، اسپیس ایکس کے اگزیکٹو افسر ہیں۔ اُن کے بقول، ایک لاکھ سترہ ہزار پونڈ وزن جو مدار میں پہنچے گا وہ ایک پورے بھرے ہوئےبوئنگ 737 کے وزن کے برابر ہے جِس میں 136مسافر سامان سمیت سوار ہوں۔

چناچہ، یہ بے حد بڑی صلاحیت ہے، بلکہ’ سیٹرن 5 ‘راکٹ اپنے ’اپالو‘ اور ’اسکائی لیب‘ پروگراموں کے لیے استعمال کیے تھے۔ ’سیٹرن 5 ‘نے ’اپالو 11 مشن‘ خلا میں چھوڑا تھا، جس نے 1969ء میں پہلا انسان چاند پر اتارا تھا۔

راکٹوں کا استعمال 1973ء میں بند کردیا گیا تھا ، مگر ساخت کے اعتبار سے وہ اب بھی مضبوط ترین ہیں۔

ایلن مسک کہتے ہیں کہ فیلکن ہیوی دنیا کا دوسرا طاقت ور ترین راکٹ ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ اِسے سیٹلائیٹ اور دیگر سازو سامان خلا میں لے جانے کے علاوہ دیگر کاموں کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اِس راکٹ کو عام انسانی پروازوں کی حفاظت کے ناسا کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔ چناچہ، ہو سکتا ہے کہ کسی وقت اِس کے ذریعے خلابازوں اور دیگر مسافروں کو خلا میں بھیجا جائے۔

مسٹر مسک کہتے ہیں کہ فیلکن ہیوی کے ذریعے روبوٹ کی طرز کےمشن مریخ سے نمونے حاصل کرنے کے لیے بھیجے جاسکتے ہیں۔

اِس میں کسی بھی دوسری گاڑی کی بنسبت ’بہت زیادہ، بہت زیادہ‘ صلاحیت ہے۔ اتنی کہ ہم اِس کے ذریعے مریخ سے نمونے لانے کے مشن شروع کرسکتے ہیں جِس کے لیے بوجھ اُٹھانے کی بہت زیادہ صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اُس کے ذریعے آپ کو مریخ پر کسی کو اتارنا ہوگا جِس کی زمین پر واپسی کے لیے کافی پروپیلنٹ درکار ہوگا۔

یہ راکٹ کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے پہلی مرتبہ خلا میں چھوڑا جائے گا اور پھر سنہ 2013ء یا 2014ء کے آخر میں اِسے کیپ کینورل فلوریڈا سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ إِس عرصے میں اسپیس ایکس کو امید ہے کہ ایک سال کے عرصے میں دس فیلکن ہیوی راکٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اِس کے ذریعے خلائی جہاز لانچ کرنے کا خرچہ دو ہزار ڈالر فی کلوگرام کم ہوجائے گا جو زمین کے مدار میں کسی خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچانے کے خرچ کا ایک بٹہ دس حصہ ہے۔

اسپیس ایکس نے ناسا کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کا ایک سودا پہلے ہی کر رکھا ہے جِس کے تحت ایک چھوٹا راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سامان لے جائے گا۔ إِسے ’فیلکن 9‘ کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG