رسائی کے لنکس

وسیم اکرم اور شنیرا رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

  • کراچی

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ، "شنیرا نے اسلام قبول کرلیا ہے، وہ اردو زبان بھی سیکھ رہی ہیں جبکہ شنیرا مستقل طور پر ہاکستان ميں رہنے کا سوچ رہی ہیں۔"

پاکستانی شائقین کرکٹ کے ہیرو اور مشہور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

گزشتہ روز وسیم اکرم نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے شنیرا سے سادگی سے نکاح کرلیا ہے اور وسیم اکرم شنیرا اور پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔

دو ماہ قبل انہوں نے میڈیا پر آکر آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن سے شادی کا اعلان کیا تاہم شنیرا تھامسن شادی کی غرض سے پاکستان آپہنچیں۔ پچھلے ماہ وسیم اکرم کے والد کی عیادت کرنے لاہور جانے سے پہلے کراچی آئیں جہاں میڈیا کی نظریں ان کا تعاقب کرتی رہیں مگر وسیم اکرم میڈیا سے بات کئے بنا ہی ایئرپورٹ سے نکل گئے۔

شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ عید بھی منائی۔ وسیم اکرم نے بغیر اعلان کئے شنیرا سے سادگی سے نکاح کرلیا جہاں ان کے چند قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروں نے شرکت کی ۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونےوالی خبروں کے مطابق وسیم اکرم اور شنیرا کا نکاح سابق کرکٹر سعید انور نے پڑھایا جبکہ نکاح سے پہلے سعید انور نے شنیرا کو کلمہ پڑھوا کر مسلمان کیا پھر نکاح پڑھایا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شنیرا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ اردو زبان بھی سیکھ رہی ہیں۔ وسيم اکرم نے پرستاروں سے خوشگوار زندگي کيلئے دعاؤں کي درخواست کی ہے سابق کرکٹر کہتے ہيں ان کي دوسري نئی جیون ساتھی ان کی پہلي بيوي کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئی ہے اور پاکستان ميں ہی رہنے کا سوچ رہی ہے۔

وسیم اکرم کی شنیرا سے ان کی دوسری شادی ہے سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ جسکے بعد بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ بھی ان کی دوستی کے چرچے کافی مشہور ہوئے۔

وسیم اکرم کے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی
وسیم اکریم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جانے مانے کھلاڑی ہیں، 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باولرز میں بھی کیا جاتا ہے۔ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ کئی کرکٹ مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ایک مشہور کرکٹر اور پاکستان کی اہم شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG