رسائی کے لنکس

نئی کامیڈی فلم رواں ہفتے ریلیز ہوگی


شیرین فرہاد
شیرین فرہاد

اِس سے پہلے کے بات کچھ آگے بڑھتی بیچ میں آجاتی ہیں فرہاد کی اماں نرگس کیوں کہ ان کا بیٹا جس لڑکی سے شادی کرنے کے چکر میں ہے ، اماں اس کی جانی دشمن ہیں

اس جمعہ کو کامیڈی فلم ’شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘ ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ جو خاتون اب تک فلموں کے لئے کوریوگرافر کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں وہ اس فلم میں آپ کو اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ جی ہاں بات ہورہی ہے فرح خان کی۔

’شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘ ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جو عمر میں تو چالیس اور پینتالیس کی حدعبور کرچکے ہیں لیکن ان کے دل ابھی بھی نوجوانوں کی طرح دھڑکتے ہیں۔

اسی لئے پکی عمر میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے ہیں۔ان میں ایک ہیں 45سال کے بومن ایرانی اور دوسری ہیں 40سال کی فرح۔ اس سے پہلے کے بات کچھ آگے بڑھتی بیچ میں آجاتی ہیں فرہاد کی اماں نرگس کیوں کہ ان کا بیٹا جس لڑکی سے شادی کرنے کے چکر میں ہے ، اماں اس کی جانی دشمن ہیں۔


آگے کیا گل کھلے یہ تو آپ کو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ تاہم، فلم کے بارے میں ابھی سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فلم دیگر عام لائٹ کامیڈی فلموں کی طرح ہی ہوگی بس فرق یہ ہے کہ اس میں فرح خان کے حوالے سے لوگوں میں تجسس ہے۔

ابتدا میں فرح یہ فلم کرنے پر آمادہ نہیں تھیں کیوں کہ انہیں فلم کا ایک لوسین پسند نہیں تھا۔ اس پر ان کی ڈائریکٹر اور معاون پروڈیوسر سنجے لیلا بنسالی سے خاصی بحث ہوئی لیکن بلاخر سنجے کو ہی ہتھیار ڈالنا پڑے اور یوں فرح خان آپ کو آئندہ ہفتے اس فلم میں کامیڈی کرتی نظر آئیں گی ورنہ انہوں نے سین نہ نکالے جانے پر فلم چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا۔
XS
SM
MD
LG