رسائی کے لنکس

فاران فلم میں ایک ایسے انڈر کور سی آئی اے ایجنٹ اسد کا رول ادا کر رہے ہیں جس کا بیٹا ایک خفیہ آپریشن کے دوران مارا جاتا ہے

سال 2008 میں فلم ’آئرن مین‘ میں رضا کے کردار سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر ایک بار پھرجلوہ گر ہوں گے ہارر تھرلر فلم’’ ساراز سیل‘‘ میں۔

پبلسٹی فرم پچ میڈیا کی فریحہ رشید نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ ’’ ساراز سیل‘‘ کی شوٹنگ کا لاس اینجلس میں آغاز ہو گیا ہے۔

فاران فلم میں ایک ایسے انڈر کور سی آئی اے ایجنٹ اسد کا رول ادا کر رہے ہیں جس کا بیٹا ایک خفیہ آپریشن کے دوران مارا جاتا ہے لیکن وہ اپنی شناخت محض اس لئے ظاہر نہیں کرتا کہ کہیں مشن ناکامی سے دوچار نہ ہوجائے۔

’ساراز سیل ‘کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاران طاہرکا کہنا ہے’’ میں تھرلر اور ہارر فلمیں پسند کرتا ہوں۔ فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنا مزیدار تجربہ ہے ۔ اب مجھ سمیت سب کو فلم کے مکمل ہونے کا انتظار ہے۔‘‘

فاران طاہر کے ساتھ کرسٹینا کی بی،ولیم فروسی تھی، ایون میکین اوربل موسلی بھی ’’ ساراز سیل‘‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

کہانی کا مرکزی کردار ایک شہرت یافتہ رپورٹر سارہ براؤن ہے جسے دہشت گرد قید کرلیتے ہیں۔

اسکرین پلے کیون شیلمین اورنتھانی شیلمین نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔

’ساراز سیل ‘کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG