رسائی کے لنکس

فاروق ستار کے کندھے اور کمر میں چوڑیں آئی ہیں جبکہ خواجہ اظہار الحسن کے مطابق چونکہ گاڑی نے کئی قلابازیں کھائیں اس لئے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی بلٹ پروف تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستارسڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ انہیں اندرونی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما خواجہ اظہار الحسن کے مطابق فاروق ستار کی گاڑی کو حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب پیش آیا۔

خواجہ اظہار الحسن خود بھی حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے لیکن وہ دوسری گاڑی میں سوارتھے جو فاروق ستار کی گاڑی کے پیچھے آرہی تھی۔

اظہار الحسن کے مطابق فاروق ستار کے ساتھ ساتھ عامر خان اور وہ خود بھی کراچی آرہے تھے تاہم فاروق ستار کی گاڑی سب سے آگے تھی ۔ حادثہ سڑک پر رکھی ہوئی رکاوٹوں سے بچنے کے دوران پیش آیا۔

گاڑی فاروق ستار کے ڈرائیور چلارہے تھے جبکہ دو پولیس گارڈ اور ایک کو آر ڈی نیٹر بھی اسی گاڑی میں سوار تھے ۔

فاروق ستار کے کندھے، سر اور کمر میں چوڑیں آئی ہیں جبکہ خواجہ اظہار الحسن کے مطابق چونکہ گاڑی نے کئی قلابازیں کھائیں اس لئے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی بلٹ پروف تھی۔

فاروق ستار کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی گارڈ کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس گارڈ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد ووہرا نے بھی تصدق کی ہے کہ گارڈ کی حالت نازک ہے۔

XS
SM
MD
LG