رسائی کے لنکس

فواد خان ایک بار پھر ’دولہا‘ بننے کو تیار


پیش ہیں ایک ٹکٹ میں تین مزے۔۔فنکار ایک اور خبریں تین۔ ۔۔جی ہاں فواد خان ایک بار پھر ’دولہا‘ بننے جا رہے ہیں۔ وہ پاکستانی نثراد ہونے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں سب سے مقبول ہیں اور۔۔۔ سب سے پسندید ہ شخصیت بھی۔۔۔

بالی وڈ کے نئے ’ہاٹ کیک‘ پاکستانی ایکٹر، ماڈل اور سنگر فواد خان ایک بار پھر زور و شور سے ’دلہا‘ بننے کو تیار ہیں۔ لیکن یہ نکاح ہوگا ’آن اسکرین‘ ۔

فواد خان کو ان کے چاہنے والے دیکھ سکیں گے سہیل خان کی ڈائریکٹ کردہ رومینٹک کامیڈی فلم ’مائی پنجابی نکاح‘ میں۔اس فلم کو آپ ’مائی بگ فیٹ گریک ویڈنگ‘ کا دیسی ورژن بھی کہہ سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق ’مائی پنجابی نکاح‘ مسلمان ہیرو اور ہندو ہیروئن کی محبت کی کہانی ہے جو 2005 ءمیں بننے والی تھی۔ لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔ ابتدا میں فلم کے ہیرو کے لئے سلمان خان اور ہیروئن کے لئے کرینہ کپور کو چنا گیا تھا۔ لیکن، سہیل خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب سلمان خان ڈیٹس کے مسئلے کی وجہ سے فلم کا حصہ نہیں۔

فواد خان: بالی ووڈ میں مقبول ترین
سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ نگری میں اینٹری دینے والے فواد خان دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں کی لسٹ میں آگئے ہیں اور ان کے پاس فلموں کی آفرز کی بھرمار ہے۔

فی الحال فواد خان بالی وڈ کے جن دوسرے پروجیکٹس میں مصروف ہیں ان میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوتراکی ’کپوراینڈ سنز‘ اور’بیٹل آف بٹورا‘ شامل ہیں۔ ’کپور اینڈ سنز‘ میں پہلی بار فواد خان کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے۔

سب سے پسندید ہ شخصیت : فواد
فواد خان سے جڑی ایک اور زبردست خبر یہ بھی ہے کہ ’دی ٹائمز‘ کی 50سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے مردوں کی فہرست2014 میں فوادخان تیسرے نمبر پربراجمان ہیں اور ان کو یہ پوزیشن دلائی بھارت میں ہوئی ووٹنگ میں۔۔جس میں فواد کو بیس لاکھ سے بھی زائد ووٹ ملے۔

فوادخان نے رنبیر کپور، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کو مات دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لسٹ میں پہلا نمبر وراٹ کوہلی اور دوسرا رہتک روشن کا ہے۔

XS
SM
MD
LG