رسائی کے لنکس

فواد کی اُڑان مزید اونچی، کرینا کپور ان کی ہیروئن بنیں گی


ایک اور بھارتی اخبار نے فواد خان کے ایک اور پروجیکٹ کے بارے میں خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان ایک بار پھر ’خوبصورت‘ کی ٹیم ریحا کپور، سونم کپور اور ششانک گھوش کے ساتھ یکجا ہوں گے، فلم ’بیٹل آف بٹورہ‘ میں

پاکستانی سنگر، ماڈل اور ایکٹر فوادخان سے متعلق تازہ اور گرماگرم خبر یہ ہے وہ جلد ہی بالی وڈ کی ٹاپ موسٹ ’بیوٹی کوئنز‘ کے ساتھ جلوہ گرہوں گے۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’فیشن ‘ ، ’پیچ تھری‘ اور’ہیروئن‘ جیسی آف بیٹ فلموں کے تخلیق کار مدھر بھنڈاکر نے اپنی نئی فلم ’میڈیم جی‘ میں پریانکا چوپڑہ کے مقابل فواد کورول آفر کیا ہے۔اس کے علاوہ، کرینہ کپور اسٹارر’اڑتا پنجاب‘ میں بھی فواد کی شمولیت کی باتیں چل رہی ہیں۔

فوادخان ’اڑتا پنجاب‘ میں اداکار آیوش مان کھرانہ کی جگہ لیں گے جنہیں بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق کرینہ کپور کے کہنے پر کاسٹ سے الگ کیا گیا کیوں کہ کرشمہ نسبتاً کم شہرت یافتہ اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔ فلم کے دیگر ستاروں میں شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

ایک اور بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے فواد خان کے ایک اور پروجیکٹ کے بارے میں خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان ایک بار پھر ’خوبصورت‘ کی ٹیم ریحا کپور، سونم کپوراور ششانک گھوش کے ساتھ یکجا ہوں گے فلم ’بیٹل آف بٹورہ‘ میں۔

ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ فواد فلم میں شمالی بھارت کے شاہی خاندان کے فرد زین الطاف خان کے کردار میں نظر آئیں گے جو اپنے آئیڈل ازم اور سیاسی عزائم کی وجہ سے مشہور ہیں۔

XS
SM
MD
LG