رسائی کے لنکس

امریکہ: ممکنہ حملوں کا خطرہ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ اعلان عسکریت پسندوں کی طرف سے شدت پسند گروپ کی سماجی میڈیا پر امریکی گرجا گھروں کی ایک  فہرست جاری ہونے کے بعد سامنے آیا جو ممکنہ حملوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ' ایف بی آئی' نے ملک بھر میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے عسکریت پسند گرجا گھروں اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کا کہہ رہے ہیں جہاں تعطیلات کے دوران لوگوں کا ہجوم ہو سکتا ہے۔

یہ اعلان جمعہ کو عسکریت پسندوں کی طرف سے شدت پسند گروپ کی سماجی میڈیا پر امریکی گرجا گھروں کی ایک فہرست جاری ہونے کے بعد سامنے آیا جو ممکنہ حملوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔

ایف بی آئی اے کے ترجمان اینڈریو ایمس نے کہا کہ "ہمارے قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ ایک مسلسل مکالمے کے طور پر، ایف بی آئی معمول کے مطابق ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرتی ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے ان لوگوں کو تحفظ دیں سکیں جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔"

ایمس نے کہا کہ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قرب و جوار سے آگاہ رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آئی " اس (خطرے) کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے ہم اس معاملے کا کھوج لگا رہے ہیں۔"

پیر کو شدت پسند گروپ داعش نے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 12 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG