رسائی کے لنکس

’واشنگٹن ریڈ اسکنز‘ کی رجسٹریشن منسوخ


’واشنگٹن ریڈ اسکنز‘ امریکہ کی مشہور فٹبال ٹیم ہے۔ امریکی قانون ایسے ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کی اجازت نہیں دیتا جو نسلی تعصب کا باعث بنتے ہوں اور جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو

یو ایس پیٹینٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے، جو ایک ایسا امریکی ادارہ ہے جو مختلف تنظیموں اور گروپوں کو ٹریڈ مارک اور نشان الاٹ کرتا ہے، واشنگٹن کی مشہور ِزمانہ فٹبال ٹیم ’واشنگٹن ریڈ اسکنز‘ کے ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔

گو کہ اس اقدام سے امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ کی ٹیم کو اپنا نام بدلنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جا سکے گا، مگر اس فیصلے سے ان لوگوں کے جذبات بھڑکنے کا اندیشہ ہے جن کے نزدیک اس فٹبال ٹیم کا نام امریکہ کے قدیم باشندوں یا ’نیٹیو امریکینز‘ ،جنہیں ’ریڈ انڈینز‘ بھی کہا جاتا ہے، کے لیے نسلی طور پر تعصب کا سبب ہے اور جو یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ اس نام کو بدلا جائے۔

99 صفحے پر مشتمل اس فیصلے کے مطابق، ٹیم کا نام اور اس کا ’لوگو‘ نسلی تعصب کا مظہر ہے۔


یو ایس پیٹینٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے اس فیصلے سے فٹبال ٹیم کو اپنی ٹی شرٹس، گلاسز اور لائسن پلیٹیں بیچنے سے نہیں روکا جا سکے گا۔

دوسری طرف، اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے درکار وقت میں بھی اس ٹریڈ مارک کو استعمال کیا جا سکے گا۔

یو ایس پیٹینٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے اس فیصلے کے پیچھےنیٹیو امریکینز‘ کے قانون سازوں، سابق کھلاڑیوں اور چند دیگر افراد کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے اس مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

واضح رہے کہ امریکی قانون ایسے ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کی اجازت نہیں دیتا جو نسلی تعصب کا باعث بنتے ہوں اور جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔
XS
SM
MD
LG