رسائی کے لنکس

میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی کیمونزم باقی رہے گا: فیدال کاسترو


فیدال کاسترو (فائل فوٹو)
فیدال کاسترو (فائل فوٹو)

یہ بات کاسترو نے ہوانا میں کیوبا کی کیمونسٹ جماعت کے اختتامی اجلاس کے دوران کہی جس میں ان کے بھائی راؤل کو مزید پانچ سالوں کے لیے جماعت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

کیوبا کے سابق کیمونسٹ رہنما فیدال کاسترو نے منگل ایک غیر معمولی عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اب جبکہ وہ اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد بہت عرصے تک" کیوبا کے کمیونسٹوں کے نظریات باقی رہیں گے"

یہ بات کاسترو نے ہوانا میں کیوبا کی کیمونسٹ جماعت کے اختتامی اجلاس کے دوران کہی جس میں ان کے بھائی راؤل کو مزید پانچ سالوں کے لیے جماعت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ راؤل ، فیدال کاسترو سے عمر میں پانچ سال چھوٹے ہیں۔

فیدال کاسترو نے 1,300 افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ "میں جلد ہی 90 سال کا ہو جاؤں گا۔۔ میں جلد ہی باقی سب لوگوں کی طرح ہو جاؤں گا۔ یہ وقت ہم سب کے لیے آئے گا"۔

فیدال کاسترو بہت کمزور لیکن صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔ دس سال پہلے ان کی بیماری کے بعد یہ ان کی کسی بھی عوامی اجتماع میں بھر پور شرکت تھی۔ انہوں نے اس کیمونسٹ حکومت کی سربراہی چھوڑ دی تھی جسے انہوں نے خود قائم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "شاید یہ آخری بار ہو کہ میں اس کمرے میں آپ سے خطاب کررہا ہوں تاہم کیوبا کے کیمونسٹوں کے نظریات اس سیارے (زمین) پر اس ثبوت کے طور پر رہیں گے کہ اگر ان پر جوش اور وقار کے ساتھ عمل کیا جائے تو وہ مادی اور ثقافتی چیزیں پیدا کر سکتے ہیں جن کی انسانیت کو ضرورت ہے اور ہمیں ان کو حاصل کرنے کے لے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے"۔

فیدال کا یہ بیان کیمونسٹ جماعت کے چار روزہ خفیہ اجلاس کے دوران سامنے آیا جو 'بے آف پگز' میں امریکی حمایت یافتہ انقلاب مخالفین کی ناکام مداخلت کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا ۔ ہر دہائی میں دوبار ہونے والا یہ اجلاس صدر اوباما کے کیوبا کے تاریخی دورے کے ایک ماہ بعد ختم ہوا یہ کسی بھی امریکی صدر کا تقریباً 90 سال کے بعد کیوبا کا پہلا دورہ تھا۔

منگل کو کسی عوامی منظر میں سامنے آنے سے پہلے فیدال کاسترو خلوت نشین تھے جس دوران وہ کبھی کبھار اخبارات کے لیے مضمون لکھتے رہے ہیں یا وہ کیوبا کا دورے کرنے والے عالمی رہنماؤں کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG