رسائی کے لنکس

ہاکی کی عالمی درجہ بندی: پاکستان پانچویں نمبر پر


فائل

فائل

چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں چار درجے بہتری

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے چار درجے بہتری کے بعد، پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری حالیہ چمپئینز ٹرافی میں کانسی کا تغمہ حاصل کرنے کے بعد آئی ہے۔

ایف آئی ایچ کی ویب سائٹ پر جاری نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان سے چمپئینز ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں شکست کھانے والی جرمنی کی ٹیم 2528 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

اس رینکنگ میں چمپئینز ٹرافی کی ونر آسٹریلیا 2500پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیدرلینڈ 2308 پوائنٹس پر تیسرے جب کہ انگلینڈ 2050 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان کے 1760 پوائنٹس ہیں، جبکہ گذشتہ ہفتے پاکستان سے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلا جانے والا میچ ہارنے والی بھارتی ہاکی ٹیم ٹاپ ٹین ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، اور 1418 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں پوزیشن پر ہے۔

دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ چھٹے، سپین ساتویں اور کوریا آٹھویں نمبر پر ہے۔
XS
SM
MD
LG