رسائی کے لنکس

فیفا کے نو منتخب صدر مستعفی


اُنھوں نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تاہم، اس دوران، بحثیت صدر وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے

فٹبال کے عالمی ادارے (فیفا) کے نو منتخب صدر، سیپ بلیٹر نے کرپشن روکنے میں ناکامی کے اسکنڈل میں اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

بلیٹر چار دن قبل ہی مسلسل پانچویں بار فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

انھوں نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تاہم، اس دوران، بحثیت صدر وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

توقع ہے کہ آئندہ انتخابات اس سال دسمبر سے مارچ 2016ء کے درمیان ہوسکیں گے۔

فیفا کے 79 برس کے سربراہ نے اپنے اس فیصلے کا اعلان زیورخ میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں کیا۔

اپنی اعلیٰ قیادت پر رشوت خوری اور بدعنوانی کے الزامات سےقبل، ادارے کی قیادت کو اچھے نام سے پکارا جاتا تھا۔

فیفا کے صدر نے ان الزامات کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ فٹبال فیڈریشن کو ان غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔

اسپورٹس مبصریں بلیٹر کے استعفے کی توقع نہیں کر رہے تھے؛ اور اچانک آنے والی اس تبدیلی کے حوالے سے گومگو کی کیفیت میں رہے۔

امریکی ایف بی آئی اور سوئزرلینڈ پولیس نے گزشتہ ہفتےلاکھوں ڈالر رشوت کی وصولی کے الزامات کی تحقیق کے لئے سوئزرلینڈ میں جمع ہونے والے فٹبال کی اعلیٰ قیادت پر تواتر سے چھاپے مارے۔

ان کا خیال ہے کہ یہ رشوت عالمی کپ سمیت تمام بین الااقوامی مقابلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے دیا گیا تھا۔ جن لوگوں پر الزام ہے ان میں سے کئی گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG