رسائی کے لنکس

فیفا کے صدر پر کڑی تنقید


فیفا کے صدر بلاٹر
فیفا کے صدر بلاٹر

فٹ بال کی عالمی تنظیم کے سابق عہدیدار نے موجودہ سربراہ کو ایک ”بگڑے ہوئے بچے“ سے تشبیہہ دی ہے جس کا برتاؤ ان کے بقول ایک آمر کی طرح ہے۔

فیفا کے سابق نائب صدر چُنگ مونگ جون نے یہ الزام گزشتہ ہفتے اپنے آبائی ملک جنوبی کوریا میں شائع ہونے والی ایک خودنوشت میں لگایا ہے۔

چُنگ نے سِپ بلاٹر کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ بحیثیت فیفا کے صدر انھوں نے انسداد بدعنوانی کی نگرانی کا ایک پینل تجویز کرکے تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اختیارات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

چُنگ 16سال تک فیفا کے نائب صدر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاٹر ایک ذہین شخص ہیں جو پانچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں لیکن ان کے بقول وہ ایک”شریف النفس انسان“ نہیں۔

بلاٹر کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ ماہ رشوت کے اسکینڈلز کے تناظر میں فیفا کی تطہیر سے متعلق اعلان کریں گے۔

XS
SM
MD
LG