رسائی کے لنکس

ڈیرہ غازی خان: بس حادثے میں 15 افراد ہلاک


فائل

فائل

ہلاک افراد بس اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ دو تیز رفتار بسیں ان مسافروں کو روندتی ہوئی نکل گئیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار بس سے کچلے جانے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعے کی رات ڈیرہ غازی خان میں پیش آنے والا یہ جان لیوا حادثہ مبینہ طور پر دو بسوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے 15 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

حادثے کے متعدد زخمی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد بسوں کو آگ لگادی۔

نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق کوٹ چٹھہ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک افراد بس اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ دو تیز رفتار بسیں ان مسافروں کو روندتی ہوئی نکل گئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بسوں کے ڈرائیورز آپس میں ریس لگارہے تھے کہ بسیں بے قابو ہوکر مسافروں پر جا چڑھیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG