رسائی کے لنکس

امریکی باکس آفس پر’ ففٹی شیڈز آف گرے‘ کا راج


ایک امیر ترین بزنس مین اور کالج گرل کی غیرمعمولی محبت کی کہانی ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں مرکزی کردار جیمز ڈورنن اور ڈکوٹا جانسن نے ادا کئے ہیں۔ فلم نے بزنس کے لحاظ سے دیگر نئی ریلیز ہونے والی فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ’ففٹی شیڈزآف گرے‘ پر اسی نام سے بننے والی فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ پر تقریباً اکیاسی اعشاریہ سات ملین ڈالرز کا بزنس کرکے امریکی اور کینیڈین باکس پر دھوم مچادی۔

ایک امیر ترین بزنس مین اور کالج گرل کی غیرمعمولی محبت کی کہانی ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں مرکزی کردار جیمز ڈورنن اور ڈکوٹا جانسن نے ادا کئے ہیں۔ فلم نے بزنس کے لحاظ سے دیگر نئی ریلیز ہونے والی فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ ریلیز کرنے والی کمپنی ’یونیورسل پکچرز‘ کے ڈومیسٹک ڈسٹری بیوشن کے صدر نک کارپو کا کہنا ہے کہ ’ویلنٹائن ڈے‘ اور لانگ ویک اینڈ ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی زبردست کامیابی کی وجہ بنی۔

جمعہ سے اتوار تک باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم ’کنگز مین: دی سیکرٹ سروس‘ رہی جس کے باکس آفس کلیکشنز 35.6 ملین ڈالرز رہے۔

’دی اسپنج بوب مووی: اسپنج آوٴٹ آف واٹر‘ 30.5 ملین ڈالرز کما کر تیسری پوزیشن پر رہی۔

باکس آفس پر ٹاپ فائیو لسٹ میں چوتھا نمبر ’دی امریکن اسنائپر‘ کا تھا۔ ویک اینڈ پر تو فلم نے 16.4ملین ڈالرز کمائے۔ لیکن، مجموعی طورپر 304ملین ڈالرزکما کر یہ فلم 2014-15 کی میگا ہٹ فلموں میں شامل ہوگئی۔

سائنس فکشن ’جیوپٹر اسینڈنگ‘ 9.4 ملین ڈالرز کما کر پانچویں نمبر پر رہی۔

XS
SM
MD
LG