رسائی کے لنکس

بوکو حرام سے لڑنے کے لیے، نائیجر کی افواج کی تربیت کا آغاز


تقریباً 40 امریکی فوجی جو گزشتہ ہفتے نائیجر کے زیر انتظام ایئربیس پہنچے تھے، نائیجریا کی فوج کے 150 اہلکاروں کو 8 ہفتے کی ٹریننگ دیں گے

صحرائے صحارا میں امریکی فوج نے نائیجیر کی فوجوں کو بوکو حرام سے لڑنے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے، اور اسے امریکہ کی نئی فوجی امداد قرار دیا ہے۔

حکام نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس طرح کی فوجی تربیت کیمرون، نائجیریا اور شاڈ میں بھی قومی افواج کو دی جائے گی۔ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بوکو حرام کے انتہا پسندوں کا تعلق نائیجریا کے شمال مشرقی علاقے سے ہے۔ لیکن، وہ پورے دریائے شاڈ کے خطے میں حملے کررہے ہیں، جن میں کیمرون، شاڈ اور نائجیریا شامل ہے۔

نائیجر میں تریبت کا آغاز 19 اکتوبر کو مرکزی شہر اغادیز سے کیا گیا، جو کہ صحارا کی گزرگاہ پر واقع ہے۔

افریقہ میں امریکی کمان کے ترجمان، چک پرچرڈ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ نائیجر کی حکومت نے بدھ کو اس کے لئے امریکی مشن سے درخواست کی تھی۔

تقریباً 40 امریکی فوجی جو گزشتہ ہفتے نائیجر کے زیر انتظام ایئربیس پہنچے تھے، نائیجر کی فوج کے 150 اہلکاروں کو 8 ہفتے کی ٹریننگ دیں گے۔

پرچرڈ کا کہنا ہے کہ تربیت کے دوران، فوجیوں میں چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال سمیت مختلف بنیادی مہارت پیدا کی جائے گی۔

افریقہ میں امریکی فوج کے کمانڈر، میجر جنرل دارئل ویلیم کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ کا فائدہ نائیجر کی فوج اور امریکی افواج دونوں کو ہوگا، جو خطے میں استحکام اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔

نائیجر میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فوج میں پیشہ ورانہ مہارت خصوصی طور پر ہوائی اڈوں کی سکیورٹی سے متعلق یہ ٹریننگ پروگرام چند ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اغادیز میں ہونے والی اس ٹریننگ میں امریکی فضائیہ کے چند اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ افریقہ میں امریکی کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے افسران دو ماہ کی فوجی تربیت مکمل ہونے کے بعد، 2016ء کے اوائل میں یہاں پہنچیں گے، تاکہ ان 150 نائیجر کے فوجیوں کو ہوائی اڈوں کے حفاظتی عمل کی تربیت دے سکیں۔

ترجمان پرچرڈ کے مطابق، امریکی افواج نے نائیجر میں دیگر ٹریننگ پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔ لیکن، ان میں سے کوئی بھی اس بڑے پیمانے کا ٹریننگ پروگرام نہیں۔

اس وقت امریکی محکمہٴدفاع کے 250 اہلکار نائیجر میں موجود ہیں جو سفارتخانے کی سیکورٹی، فوجی تربیت اور خفیہ معلومات اکھٹا کرنے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG