رسائی کے لنکس

وینا ملک نے کہا ہے کہ اُنھوں نے کمرشل فلموں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ فلمی دنیا کو مکمل طور پرخیرباد نہیں کہیں گی

فلم کی نامور اداکارہ، وینا ملک نے کہا ہے کہ اُنھوں نے کمرشل فلموں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ فلمی دنیا کو مکمل طور پرخیرباد نہیں کہیں گی۔

ساتھ ہی، اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن پر کام جاری رکھیں گی، اور بہت جلد ایک شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، جب کہ اُن کے خاوند، اسد خٹک دوسرا ٹیلی ویژن شو ہوسٹ کریں گے۔ اُنھوں نے اِس کی وضاحت نہیں کی۔

وینا ملک حال ہی میں عمرے کی ادائیگی کے بعد امریکہ پہنچی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ورجینیا ہی میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اُن میں آنے والی تبدیلی پر، وینا ملک کے چاہنے والے بہت حیران ہیں۔

تفصیلی رپورٹ سننے کے لیے، آڈیو پر کلک کیجئیے:

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG