رسائی کے لنکس

پاکستانی گلوکار ’’تیرے بن لادن‘‘میں

  • ب

پاکستانی گلوکار ’’تیرے بن لادن‘‘میں

پاکستانی گلوکار ’’تیرے بن لادن‘‘میں

بھارتی فلم ”تیرے بن لادن“آئندہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جس میں مرکزی کردار پاکستانی پاپ گلوکار علی ظفر ادا کررہے ہیں۔

اس فلم میں 11ستمبر کو امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کے بعد دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس سے مختلف انداز میں متاثر ہونے والوں کی مشکلات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کہانی ایک ایسے نوجوان پاکستانی صحافی کے گرد گھومتی ہے جو متعدد بار امریکہ کا ویزہ مسترد ہونے کے بعد ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی خواہشات کو پورا ہوتا دیکھتا ہے۔ اسے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا ایک اہم شکل ملتا ہے اور جسے وہ اصلی اسامہ بنا کر انٹرویو کرکے مشہور ہوجانا چاہتا ہے۔

فلم کے ہدایت کار ابھیشک شرما کا کہنا ہے کہ یہ ہلکے پھلکے انداز کی مزاحیہ فلم ہے اور انھیں توقع ہے کہ فلم بین بھی اس سے کوئی اور مطلب اخذ نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اس کی نمائش کے لیے فلم کا نام تبدیل کر کے ”تیرے بن“ رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG