رسائی کے لنکس

رہتک روشن،کترینا کیف: سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات


رہتک روشن،کترینا کیف: سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات

رہتک روشن،کترینا کیف: سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات

رہتک روشن کی گزشتہ سال بھلے ہی آگے پیچھے دو فلمیں فلاپ ہوئیں ہوں لیکن وہ اب بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت ہیں۔ ادھر کترینا کیف لڑکیوں میں سب پر بازی لے گئی ہیں اور مسلسل دوسرے سال وہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ہیروئن بن گئی ہیں۔ یہ بات ایک بھارتی اخبار کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی ہے۔

اخبار نے اپنے قارئین سے ان کی پسندیدہ ہیروئن اور ہیرو کے بارے میں رائے لی تھی ۔ سروے میں اکتیس لاکھ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ رائے دہندگان کی جانب سے دوسرے نمبر پر پسند کی جانے والی شخصیت رہی سلمان خان کی جبکہ ان کے بعد بالترتیب رنبیر کپور، شاہد کپور، ہنکی جان، اکشے کمار، ارجن رامپال، عمران خان اور سیف علی خان کا نمبر آتا ہے۔

ہیروئن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسندکی جانے والی دوسرے نمبر کی شخصیت رہی ایشوریہ رائے کی جبکہ پرانکا چوپڑا، ڈیپکا، کرینہ، جنیلا ڈی سوزا، سونم کپور، بپاشا، کونکا سین اور نیکول فاریہ اس کے بعد آنے والے نمبروں پر رہیں۔

ٹاپ ٹین ہیروئنز کے بعد نمبر آتا ہے یانا گپتا، سوناکشی سنہا اور ملائیکہ اروڑہ کا۔ واضح رہے کہ ان شخصیات کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پچاس شخصیات میں سے ٹاپ ٹین چنا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG