رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ اور سلمان خان کی ’سلطان‘ کے درمیان باکس آفس پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کیونکہ دونوں فلموں کی ریلیز عید پر ہی ہوگی

سلمان خان کی فلمیں یوں تو ریلیز کے بعد بلاک بسٹر بن کر باکس آفس پر راج کرتی ہیں۔ لیکن، رواں سال ریلیز ہونے والی دبنگ خان کی ’سلطان‘ ایسی فلم ہے جس کا ریلیز سے پہلے ہی شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

’اورمیکس میڈیا‘ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق رواں سال جن فلموں کو دیکھنے کے لئے عوام بے چین ہے، ان میں سرفہرست ’سلطان‘ ہے۔ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں بننے والی ’سلطان‘ میں سلمان خان ہریانہ کے ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی ہیروئن انوشکا شرما ہیں۔ فلم عیدکے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سال کی دوسری بڑی فلم جس کا سب کو انتظار ہے وہ بھی بالی وڈ کے ایک اور خان کی ہی فلم ہے۔ جی۔۔عامرخان کی فلم ’دنگل‘ کا بھی انتظار بے چینی سے کیا جا رہا ہے۔اتفاق سے عامر بھی اپنی نئی فلم میں ریسلر کے روپ میں ہی دکھائی دیں گے۔ ’دنگل‘ مشہور ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی کی کہانی ہے۔ ساکشی تنور نے ’دنگل‘ میں عامرکی بیوی کا کردار نبھایا ہے۔ ’دنگل‘ 23 دسمبرکو ریلیز کی جائے گی۔

بالی وڈ کے کنگ خان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں۔شاہ رخ خان کی دو فلمیں ’رئیس‘ اور ’فین‘ اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

’رئیس‘ میں پاکستانی اداکارہ مائرہ خان شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ نوازالدین صدیقی بھی ’رئیس‘ کا اہم حصہ ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ اور سلمان خان کی ’سلطان‘ کے درمیان باکس آفس پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کیونکہ دونوں فلموں کی ریلیز عید پر ہی ہوگی جبکہ ’فین‘ 15اپریل کو ریلیز ہوگی۔

2010 کی ہٹ کامیڈی فلم ’ہاوٴس فل‘ کا سیکوئل ’ہاوٴس فل‘ کے بھی لوگ دیوانہ وار منتظر ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، جیکولین فرنینڈس، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن۔

XS
SM
MD
LG