رسائی کے لنکس

‘ایکشن ری پلے’ اور‘گول مال تھری’ میدان میں اتر آئیں


ایکشن ری پلے
ایکشن ری پلے

آج بھارت میں دیوالی منائی جارہی ہے ۔ یہ وہ تہوار ہے جب پورے ملک میں تہوار منانے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔ اس موقع کو کیش کرانے کے لئے تمام فلمساز اور ہدایت کار اپنی اپنی فلمیں بچاکر رکھتے ہیں اور خاص دیوالی کے موقع پر ہی ریلیز کرتے ہیں ۔۔۔ اور آج تو جمعہ بھی ہے ۔۔۔تمام سینماہالز پر تمام فلمیں جمعہ کو ہی ریلیز ہوتی ہیں۔ گویا ایک ٹکٹ میں دو مزے۔۔۔

آج بولی ووڈ کی دو مزاحیہ فلمیں" ایکشن ری پلے" اور" گول مال تھری" سنیما گھروں کی زینت بنیں ۔ فلم اندسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں فلموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ "ایکشن ری پلے" میں اکشے کمار، ایشوریہ رائے ، نیہا دھوپیا، کرن کھیر، اوم پوری اور راج پال یادیو جبکہ"گول مال تھری "میں اجے دیو گن ،کرینہ کپور، ارشد وارثی، شریاس تال پڑے اور تشار کپورنمایاں ہیں۔

ایکشن ری پلے کی جوڑی 1970 کے دور کا عشق کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم پر چالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر وپل شاہ ہیں جبکہ موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

گول مال تھری سیکوئل فلم ہے تاہم تیسرے حصے میں متھن چکرورتی بھی جلوہ افروز ہیں۔فلم کی کہانی ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جو ایک چھت کے نیچے رہنے کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرپاتے۔فلم ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG