رسائی کے لنکس

سعودی عرب: اسپتال میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک


امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاصی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پایا اور یہاں سے مریضوں اور دیگر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں ایک اسپتال میں آتشزدگی سے کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہو گئے ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق جمعرات کو جنوبی شہر جازان میں واقع جنرل اسپتال کے پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس منزل پر آگ لگی وہاں انتہائی نگہداشت اور زچہ وبچہ کے شعبے تھے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاصی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پایا اور یہاں سے مریضوں اور دیگر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رواں سال اگست میں مشرقی صوبے میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے ایک رہائشی کمپلیکس میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 259 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ آگ تہہ خانے میں بنی گاڑیوں کی پارکنگ میں بجلی کے نظام میں ترسیل کے باعث لگی تھی۔

XS
SM
MD
LG