رسائی کے لنکس

کوئٹہ: اقوام متحدہ کے گودام میں آتشزدگی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گودام عالمی تنظیم کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے زیرِ استعمال تھا، جہاں خیمے، کمبل اور دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں۔

پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں بدھ کو اقوامِ متحدہ کے ایک گودام میں آتشزدگی سے وہاں رکھا امدادی سامان خاکستر ہو گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گودام عالمی تنظیم کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے زیرِ استعمال تھا، جہاں خیمے، کمبل اور دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

سن 2010ء اور 2011ء میں تباہ کن سیلابوں سے بلوچستان کے متعدد علاقے بھی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد وہاں اقوامِ متحدہ اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی امدادی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین سیلاب متاثرین کے علاوہ بلوچستان میں آباد سینکڑوں افغان خاندانوں کی دیکھ بھال بھی کر رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG