رسائی کے لنکس

عینی شاہدین اور حکام کے مطابق میرعلی میں واقعہ اسلحہ کی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے ہوئے جس سے کم از کم دس دکانیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرسان میں ایک اسلحہ مارکیٹ میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور حکام کے مطابق میر علی میں واقع اسلحہ کی ایک بڑی مارکیٹ میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے ہوئے جس سے کم از کم دس دکانیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں جب کہ کئی دیگر دکانوں اور گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

دکانوں میں موجود بارودی مواد میں کافی دیر تک دھماکے ہوتے رہے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG